حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 45 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 45

45 یزید بن بابنوس کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا اے ام المومنین رسول اللہ صلی علیم کے اخلاق کیسے تھے ؟ انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی علیم کے اخلاق اور اطوار زندگی قرآن کریم کے عین مطابق تھے۔پھر انہوں نے پوچھا کیا تم سورۃ المومنون پڑھتے ہو ؟ پڑھو قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (المؤمنون 2) يقيناً مومن الله کامیاب ہو گئے۔انہوں نے دس تک آیات پڑھیں۔تو حضرت عائشہ نے فرمایا اس طرح کے رسول اللہ صلی علیکم کے اخلاق تھے۔28 - وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِكٍ أَنَّهُ قَدْ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بُعِثْتُ لأتمم حُسن الأخلاق (موطا امام مالک ، کتاب حسن الخلق ، باب ما جاء في حسن الخلق 1677) حضرت امام مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لئے مجھے مبعوث کیا گیا ہے۔یعنی میں اچھے اور اعلیٰ اخلاق کی تکمیل کے لئے مبعوث ہوا ہوں۔عن أبي هريرة رضى اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم إنما بعثت لأتمم مَكَارِمُ الْأَخْلَاقِ (السنن الكبرى للبهيقى كتاب الشهادات باب بیان مكارم الاخلاق 20782 جلد 10 صفحه 323) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لئے مبعوث کیا گیا ہے۔-29 عَنِ عَائِشَةَ قَالَت كانَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ أَحْسَنَتَ خَلْقِي فَأَحْسِنَ خُلُقِى (مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابية ، مسند عائشة 24896)