حدیقۃ الصالحین — Page 43
43 حضرت سعد بن ہشام بن عامر بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُن سے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق عالیہ کے بارہ میں ہمیں کچھ بتائیں۔حضرت عائشہ نے بتایا کہ آپ کے اخلاق و اطوار قرآن کے عین مطابق تھے۔پھر پوچھا کہ کیا تم نے قرآن کریم میں یہ نہیں پڑھا وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عظیم کہ اے رسول تو یقیناً اخلاق کے اعلیٰ ترین مقام پر ہے۔26ـ قال سَعْدِ بْنِ هِشَامِ۔۔۔۔۔فَقُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَنْبِئِينِي عَنْ خُلُقٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ أَلَسْتَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ ؟ قُلْتُ بَلَى، قَالَتْ فَإِنَّ خُلُقَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ الْقُرْآنَ (مسلم کتاب الصلاة المسافرین و قصرها باب جامع صلاة الليل (1225) حضرت سعد بن ہشام بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔پھر میں نے عرض کیا اے ام المؤمنین! مجھے رسول اللہ صلی علیم کے اخلاق کے بارہ میں بتائیے ! حضرت عائشہ فرمانے لگیں کیا تم قرآن نہیں پڑھتے ؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں۔انہوں نے فرمایا کہ اللہ کے نبی صلی الی یوم کے اخلاق قرآن تھے۔كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ (مجمع بحار الانوار في غرائب التنزيل و لطائف الاخبار (شیخ محمد طاہر) حرف الخاء ، باب خلق جلد 1 صفحه (372) نبی صلی علیم کے اخلاق قرآن کریم کے عین مطابق تھے۔عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّهُ قَالَ لِعَائِشَةَ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَخْبِرِينِي عَنْ خُلُقٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ أَلَسْتَ تَقْرَأُ الْقُرْآنِ ؟ قَالَ بَلَى قَالَتْ فَإِنَّ خُلُقَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ الْقُرْآنَ (دلائل النبوة للبيهقى باب ذكر اخبار رویت من شمائله و اخلاقه حدیث هند بن ابي هاله ، جلد 1 صفحه 308)