حدیقۃ الصالحین — Page 548
548 700 - أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ المُسَيْبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: حَقٌّ المُسْلِمِ عَلَى المُسْلِمِ خَمْسٌ رَدُّ السَّلَامِ، وَعِيَادَةُ المَرِيضِ ، وَاتَبَاعُ الجَنائِزِ، وَإجَابَةُ الدَّعْوَةِ، وَتَقْمِيتُ العَاطِسِ (بخاری کتاب الجنائز باب الامر باتباع الجنائز (1240) مسلمان حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نے بیان کیا میں نے رسول اللہ صلی اللی علم کو فرماتے سنا کہ مسلمان پر مہ کے پانچ حق ہیں۔سلام کا جواب دینا ، بیمار کی عیادت کرنا، جنازوں کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینکنے والے کو دعا دینا۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتَّ قِيلَ مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ إِذَا لَقِيتَهُ فَسَلِّمُ عَلَيْهِ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللهَ فَسَمِتْهُ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدُهُ وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ (مسلم کتاب السلام باب من حق المسلم للمسلم رد السلام 4009) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں۔عرض کیا گیا یارسول صلی علیکم اللہ ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی للی یکم نے فرمایا جب تم اسے ملو، اسے السلام علیکم کہو اور جب وہ تمہیں بلائے تو لبیک کہو اور جب وہ تجھ سے خیر خواہی چاہے تو اس سے خیر خواہی کرو اور جب وہ چھینک مارے اور الْحَمدُ لِلهِ کہے تو اسے پر حمك الله کہو اور جب بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو اور جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ جاؤ۔