حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 542 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 542

542 حضرت عبد اللہ بن عمرورضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم درشت زبان نہ تھے اور نہ تکلف سے درشتی کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے تم میں بہتر وہی ہیں جو تم میں سے اخلاق میں اچھے ہیں۔-691- عن أبي ذَرٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّقِ اللهِ حَيْها كُنتَ، وَأَتْبِعِ الشَّيْئَةَ الحَسَنَةَ تَمَعُهَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ (ترمذی کتاب البر والصلة باب ماجاء فى معاشرة الناس 1987) حضرت ابوذر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے مجھے فرمایا جہاں بھی تم ہو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔اگر کوئی براکام کر بیٹھو تو اس کے بعد نیک کام کرنے کی کوشش کرو یہ نیکی اس بدی کو مٹادے گی اور لوگوں سے خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آؤ۔692 - عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إن من أحبكُم إلى وأقربكُمْ مِنِي مَجْلِسًا يَوْمَ القِيَامَةِ أَحَاسِنَكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَى وَأَبْعَدَكُمْ مِنِي مَجْلِسًا يَوْمَ القِيَامَةِ القِرْقَارُونَ وَالمُتَشَدِقُونَ وَالمُتَفَيْبِقُونَ، قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْنَا القِرْقَارُونَ والمتَشَدِقُونَ فَمَا المُتَفَيهِقُونَ؟ قَالَ: المَتَكَبَرُونَ (ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء فى معالى الاخلاق 2018 حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا قیامت کے دن تم میں سے سب سے زیادہ مجھے محبوب اور سب سے زیادہ میرے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے ہوں گے۔اور تم میں سے سب سے زیادہ مبغوض اور مجھ سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو ثر ثار یعنی منہ پھٹ ، بڑھ بڑھ کر باتیں بنانے والے ہیں، متشدق یعنی منہ پھلا پھلا کر باتیں کرنے والے اور متفيهق یعنی لوگوں پر