حدیقۃ الصالحین — Page 520
520 امراء اور حکام کی اطاعت 659 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْكَ السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ فِي عُسْرِكَ وَيُسْرِكَ، وَمَنْشَطِكَ وَمَكْرِهِكَ، وَأَثَرَةٍ عَلَيْكَ (مسلم کتاب الامارة باب وجوب طاعة الامراء في غير معصية۔۔۔3405) حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا تم پر مشکل اور سہولت اور بشاشت اور ناپسندیدگی اور اپنے پر ترجیح دیئے جانے پر ( بھی ) سننا اور اطاعت کرنا فرض ہے۔660- عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِهِ، قَالَ بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّيْعِ وَالطَاعَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرِهِ، وَعَلَى أَثَرَةٍ عَلَيْنَا، وَعَلَى أَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَعَلَى أَنْ نَقُولَ بِالْحَقِ أَيْنَمَا كُنَّا، لَا تَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لائِمِ (مسلم کتاب الامارۃ باب وجوب طاعة الامراء في غير معصية۔۔۔3412) عبادہ بن ولید بن عبادہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی ا ظلم کی سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی نکلی اور سہولت ، بشاشت اور ناپسندیدگی اور اپنے پر ترجیح کی صورت ) میں اور اس بات پر کہ اختیارات کے بارہ میں ذمہ دار لوگوں سے نزاع نہیں کریں گے اور اس بات پر کہ ہم جہاں بھی ہوں بیچ کہیں گے اور اللہ کی راہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔661ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ يَعْصِنِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَمَنْ يُطِعِ الأَمِيرَ فَقَدْ أَطَاعَنِي، وَمَنْ يَعْصِ الْأَمِيرَ فَقَدْ عَصَانِي (مسلم کتاب الامارة باب وجوب طاعة الامراء في غير معصية۔۔۔3403)