حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 521 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 521

521 حضرت ابو ہریر گا سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی اس نے یقینا اللہ کی اطاعت کی اور جو میری نافرمانی کرتا ہے وہ اللہ کی نافرمانی کرتا ہے اور جو امیر کی اطاعت کرتا ہے اس نے میری اطاعت کی اور جو امیر کی نافرمانی کرتا ہے اس نے یقینا میری نافرمانی کی۔662 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، وَإِنِ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِي، كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ (بخاری کتاب الاحکام باب السمع والطاعة 7142) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی نیلم نے فرمایا سنو اور مانو، اگر تم پر ایک ایسا حبشی غلام ہی حاکم مقرر کیا گیا ہو کہ جس کا سر گویا ایک منقہ ہے۔663ـ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ السَّمْعُ وَالطَاعَةُ عَلَى الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ فِيهَا أَحَب وَكَرِهَ مَا لَمْ يُؤْمَرُ بِمَعْصِيَةٍ ، فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ (ابو داؤد کتاب الجهاد باب في الطاعة 2626) حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا سنا اور مانا مسلمان مرد پر واجب ہے اس میں جو وہ پسند کرے اور (اس میں بھی) جو وہ نا پسند کرے اور یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک کہ معصیت کا حکم نہ دیا جائے۔جب معصیت کا حکم دیا جائے تو پھر نہ سننا ہے اور نہ اطاعت ہے۔عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّمْعُ وَالطَاعَةُ عَلَى المَرْءِ المُسْلِمِ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ مَا لَمْ يُؤْمَرُ بِمَعْصِيَةٍ ، فَإِنْ أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ فَلَا سَمْعَ عَلَيْهِ وَلَا طَاعَةً (ترمذى كتاب الجهاد باب ما جاء لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق 1707)