حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 517 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 517

517 منصف مزاج امراء اور حکام 654 - سَمِعَ مُسْلِمَ بْنَ فَرَظَةَ - ابْنَ عَيْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ - يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الْأَشْجَيَ، يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خِيَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ، وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ، وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ، وَتَلْعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ، قَالُوا قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفَلَا نُنَا بِذُهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ ؟ قَالَ لَا، مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ ، لَا ، مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ، أَلَا مَنْ وَلِيَ عَلَيْهِ وَالٍ، فَرَاهُ يَأْتِي شَيْئًا مِن مَعْصِيَةِ اللهِ، فَلْيَكْرَهُ مَا يَأْتِي مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ (مسلم کتاب الامارة باب خيار الامة و شرارهم 3434) حضرت عوف بن مالک اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ ہم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تمہارے بہترین امام وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں۔تم ان کے لئے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اور تمہارے بڑے آئمہ وہ ہیں جن سے تم نفرت کرتے ہو اور وہ تم سے نفرت کرتے ہیں تم ان پر لعنت ڈالتے ہو اور وہ تم پر لعنت ڈالتے ہیں۔لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا ہم اس صورت میں ان کا مقابلہ نہ کریں ؟ آپ نے فرمایا نہیں جب تک وہ تم میں نماز قائم کریں، نہیں جب تک وہ تم میں نماز قائم کریں۔غور سے سنو! وہ جس کا کوئی والی ہو اور وہ دیکھے کہ وہ اللہ کی نافرمانی کی بات کرتا ہے تو اس بات کو نا پسند کرے جو وہ خدا کی نافرمانی کی بات کرتا ہے لیکن اپنا ہاتھ اطاعت سے ہر گز باہر نہ نکالے۔655 - عن أبي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى اللهِ يَوْمَ القِيَامَةِ وَأَدْنَاهُمْ مِنْهُ مَجْلِسًا إِمَامُ عَادِلٌ، وَأَبْغَضَ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ وَأَبْعَدَهُمْ مِنْهُ مَجْلِسًا إِمَامٌ جَائِرُ (ترمذی کتاب الاحكام باب ما جاء في الامام العادل 1329)