حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 514 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 514

514 عَنِ الحَسَنِ، أَنَّ عُبَيْدَ اللهِ بْن زِيَادٍ، عَادَ مَعْقِلَ بْن يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَقَالَ لَهُ مَعْقِلُ۔۔۔۔۔سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ عَبْدٍ اسْتَرْعَاهُ اللَّهُ رَعِيَّةٌ فَلَمْ يَحْطَهَا بِنَصِيحَةٍ، إِلَّا لَمْ يَجِدُ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ (بخاری کتاب الاحكام باب من استرعى رعية فلم ينصح 7150) حضرت معقل بن یسار بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی المینیوم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کا نگران اور ذمہ داریتا یا ہے وہ اگر لوگوں کی نگرانی، اپنے فرض کی ادائیگی اور ان کی خیر خواہی میں کو تاہی کرتا ہے تو اس کے مرنے پر اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت حرام کر دے گا اور اسے بہشت نصیب نہیں کرے گا۔651 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَطَبَ احمَرَّتُ عَيْنَاهُ، وَعَلَا صَوْتُهُ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ، حَتَّى كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشِ يَقُولُ صَبَحَكُمْ وَمَشَاكُمْ وَيَقُولُ۔۔۔۔۔۔أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ، مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأُهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَإِلَى وَعَلَى (مسلم کتاب الجمعة باب تخفيف الصلاة والخطبة 1426) حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی یکم خطبہ دیتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں اور آپ کی آواز بلند ہو جاتی تھی اور آپ کا جلال زیادہ ہو جاتا تھا گویا آپ کسی لشکر سے ڈرا رہے ہیں۔آپ فرماتے تھے کہ وہ صبح یا شام تم پر حملہ آور ہونے والا ہے اور فرماتے کہ میرا اہر مؤمن سے اس کی جان سے زیادہ قریبی تعلق ہے جو کوئی بھی مال چھوڑے تو وہ اس کے گھر والوں کے لئے ہے اور جو کوئی قرض چھوڑے یا کمزور اولا د چھوڑے تو وہ میرے ذمہ ہے۔