حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 481 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 481

481 610ـ عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَوْ كُنْتُ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِى مَا اسْتَدْبَرْتُ، مَا غَشَلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ نِسَائِهِ (ابن ماجه کتاب الجنائز باب ما جاء فى غسل الرجل امراته۔۔۔1464) حضرت عائشہ نے بیان فرمایا اگر مجھے اس بات کا پہلے علم ہو تا جس کا مجھے بعد میں علم ہوا تو نبی صلی یم کو آپ کی ازواج کے علاوہ اور کوئی غسل نہ دیتا۔611- عَنِ الْمُفَضَلِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي عَبْدِ اللهِ عَلَيْهِ السَّلام) جُعِلْتُ فِدَاكَ مَنْ غَسَلَ فَاطِمَةَ (عَلَيْهَا السَّلَام قَالَ: ذَاكَ أَمِيرُ المُؤْمِنِينَ ( عَلَيْهِ السَّلام) قَالَ: فَكَأَنِّي اسْتَعْظَمتُ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِ قَالَ: فَكَأَنَّكَ ضِقْتَ لِمَا أَخْبَرْتُكَ بِهِ؟ قُلْتُ: فَقَدْ كَانَ ذَلِكَ جُعِلْتُ فِدَاكَ فَقَالَ: لَا تَضِيْقَنَ فَإِنَّهَا صَدِيقَةُ لَمْ يَكُنْ يَغْسِلُهَا إِلَّا صِدِّيقُ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ مَرْيَمَ (عَلَيْهَا السَّلَام ) لَمْ يَغْسِلُهَا إِلَّا عِيسَى عَلَيْهِ السَّلام)۔الاستبصار فيما اختلف من الاخبار، كتاب الطهارة ، ابواب الجنائز، باب جواز غسل الرجل امراته و المراة زوجها، جلد 1 صفحه 200 روایت نمبر (703) مفضل بن عمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبد اللہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے دریافت کیا کہ حضرت فاطمہ علیہا السلام کو کس نے غسل دیا تھا تو انہوں نے فرمایا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے غسل دیا تھا مجھے ان کی بات بہت عجیب لگی اس پر آپ فرمانے لگے معلوم ہوتا ہے کہ میری بات سے تمہیں تعجب ہوا ہے میں نے کہا کچھ ایسا ہی معاملہ ہے فرمانے لگے حیران ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ حضرت فاطمہ صدیقہ تھیں اور انہیں صدیق کے علاوہ کوئی اور غسل نہیں دے سکتا تھا کیا تجھے معلوم نہیں کہ حضرت مریم علیہا السلام کو ان کے بیٹے) حضرت عیسی علیہ السلام نے غسل دیا تھا۔