حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 480 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 480

480 عِنْدَ غُسْلِهِ، أَرَادُوا نَزْعَ قَمِيصِهِ۔فَسَمِعُوا صَوْنًا يَقُولُ لَا تَنْزِعُوا الْقَمِيصَ، فَلَمْ يُنْزَعِ الْقَمِيصُ، وَغُسِلَ وَهُوَ عَلَيْهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (موطاء امام مالک ، کتاب الجنائز باب ما جاء في دفن الميت (543) حضرت امام مالک بیان کرتے ہیں کہ مجھ تک یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی ایم کی وفات سوموار کے روز ہوئی اور دفن بروز منگل ہوئے اور حضور صلی اللہ نام کا جنازہ لوگوں نے الگ الگ گروہوں کی شکل میں پڑھا کسی نے امامت نہیں کرائی کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ منبر کے قریب آپ کو دفن کیا جائے اور کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ جنت البقیع میں آپ کو دفن کیا جائے حضرت ابو بکر نے آکر بتایا کہ میں نے رسول اللہ صلی ا ہم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اسی جگہ دفن ہوتا ہے جہاں اس کی وفات ہوئی ہو اس وجہ سے حضور کے لئے اسی کمرے میں قبر تیار کی گئی حضور علیہ السلام کے غسل دینے کے وقت کپڑے اتارنے کا ارادہ کیا گیا تو ایک غیبی آواز آئی کپڑے نہ اتارو اس لئے کپڑوں میں ہی حضور صلی یی کم کو غسل دیا گیا۔نوٹ :۔غالباً یہاں حضور علی ملی یکم کی ذات اقدس یا مستقل شریعت لانے والا نبی مراد ہے ورنہ تاریخ سے ثابت ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام اور حضرت یوسف علیہ السلام کی نعشیں مصر سے ارض فلسطین میں لا کر دفن کی گئی تھیں۔واللہ اعلم بالصواب۔609 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِى عِيدًا ، وَصَلُّوا عَلَى فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي حَيْثُ كُنْتُمْ (ابو داؤد کتاب المناسک باب زيارة القبور (2042 حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اپنے گھروں کو قبریں اور میری قبر کو عید مت بنانا، مجھ پر درود بھیجنا، تم جہاں بھی ہو گے وہیں سے تمہارا درود مجھ تک پہنچادیا جائے گا۔