حدیقۃ الصالحین — Page 34
34 اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء اور اس کا شکر -15- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ۔۔۔ثم يَفْتَحُ اللهُ عَلَىٰ مِنْ مَحَامِدِهِ وَحُسْنِ الفَنَاءِ عَلَيْهِ شَيْئًا، لَمْ يَفْتَحْهُ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي (بخاری کتاب التفسير سورة بنى اسرائيل باب قوله ذرية من حملنا مع نوح 4712) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی نیلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنے محامد اور ثناء کے معارف اس طور پر کھولتا ہے کہ مجھ سے قبل کسی اور شخص پر اس طرح نہیں کھولے گئے۔16- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَبَّحَ اللَّهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثلاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ اللهَ ثَلَاثًا وَثَلاثِينَ، وَكَبَّرَ اللهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، فَتْلِكَ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، وَقَالَ تَمَامَ الْمِائَةِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ غُفِرَتْ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ (مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلاة باب استحباب الذكر بعد الصلاة 931) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا کہ جس نے ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ سبحان اللہ کہا اور تینتیس دفعہ الحمد للہ کہا اور تینتیس دفعہ اللہ اکبر کہا تو یہ مل کر ننانوے ہوئے۔سو کا عد د پورا کرنے کے لئے لا إله إلا الله وحدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ " اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔بادشاہت اسی کی ہے۔تمام تعریف اس کے لئے ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے“۔اس کی تمام خطائیں معاف کر دی جائیں گی اگر چہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔