حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 457 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 457

457 رض حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی صلی یم نے فرمایا سچا اور دیانتدار تاجر نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کی معیت کا حقدار ہے۔572ـ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّاجِرُ الْأَمِينُ الصَّدُوقُ الْمُسْلِمُ مَعَ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ابن ماجه کتاب التجارات ، باب الحث على المكاسب (2139) حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللی کم نے فرمایا امانت دار ، سچ بولنے والا مسلمان تاجر قیامت کے دن شہداء کے ساتھ ہو گا۔573- عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ البَيْعَانِ بِالخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، أَوْ قَالَ حَتَّى يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا ، وَإِنْ كَتَمَا وَكَذَّبَا مُحقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِمَا (بخاری کتاب البیوع باب ما يمحق الكذب والكتمان في البيع 2082) ย حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بائع اور مشتری کو (بیع فسح کرنے کا) اختیار ہے ، جب تک وہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جائیں۔یا (یہ) فرمایا اُس وقت تک کہ جدا ہو جائیں۔اگر اُن دونوں نے سچائی سے کام لیا اور صفائی سے بات کی تو اُن دونوں کو خرید و فروخت کے سودے میں برکت دی جائے گی اور اگر اُن دونوں نے اخفاء سے کام لیا اور جھوٹ بولا تو اُن دونوں کے سودے کی برکت مٹادی جائے گی۔