حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 442 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 442

442 وقت بسم اللہ پڑھی بھی یا نہیں۔کیا ہم گوشت کھا سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا تم خود اس پر بسم اللہ پڑھ لو اور ( بخوشی) کھاؤ۔545۔عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ الله إن نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ يَأْتُونَنَا بِلُحْمَانٍ وَلَا تَدْرِى هَلْ سَموا اللهَ عَلَيْهَا أَمْ لا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمُّوا اللَّهَ عَلَيْهَا ثُمَّ كُلُوهَا (موطا امام مالک کتاب الذبائح باب ما جاء فى التسمية على الذبيحة (1054) حضرت عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یکم سے دریافت کیا گیا کہ گاؤں والے ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں ہمیں معلوم نہیں کہ جانور کو ذبح کرتے وقت انہوں نے اللہ تعالیٰ کا نام لیا تھا یا نہیں تو ( ایسے گوشت کو) ہم کیا کریں ؟ حضور علی ایم نے فرمایا اس پر بسم اللہ پڑھ لو پھر اس گوشت کو کھالو۔546۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَتِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ، فَقَالَ أَيْنَ صُنِعَتْ هَذِهِ ؟ فَقَالُوا بِفَارِسَ، وَنَحْنُ نُرَى أَنَّهُ يُجْعَلُ فِيهَا مَيْتَةً۔فَقَالَ اطْعَنُوا فِيهَا السكين، وَاذْكُرُوا اسْم الله وَكُلُوا (مسند احمد بن حنبل، مسند بنی ہاشم ، مسند عبد الله بن عباس 2755) حضرت عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک جنگ میں نبی صلی علیکم کے سامنے پنیر لایا گیا۔آپ صلی الی ہم نے فرمایا یہ کہاں کا تیار شدہ ہے ؟ صحابہ نے عرض کیا۔فارس کا ( یعنی مجوسیوں کا بنایا ہوا ہے) اور ہمارا خیال ہے کہ اس میں مردار ملایا جاتا ہے۔یہ سن کر آپ صلی للہ ہم نے فرمایا زیادہ کرید کی ضرورت نہیں) بسم اللہ پڑھو اور کھاؤ۔