حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 421 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 421

421 عَن أبي مُوسَى، عَنِ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا أَوْ فِي سُوقِنَا وَمَعَهُ نَبْلُ فَلْيُمْسِكَ عَلَى نِصَالِهَا بِكَفِهِ، أَنْ يُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْهَا بِشَيْءٍ أَوْ قَالَ لِيَقْبِضُ عَلَى نِصَالِهَا (مسلم کتاب البر والصلة باب امر من مر بسلاح في مسجد او سوق او غيرها من المواضع۔۔۔4726) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ نبی صلی الی یکم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد یا ہمارے بازار - گزرے اور اس کے پاس تیر ہوں تو اسے چاہئے کہ وہ ان کے پھل کو ہاتھ سے پکڑے تاکہ مسلمانوں میں سے کسی کو اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے یا آپ نے فرمایا کہ اسے چاہئے کہ انہیں ان کے پھل سے پکڑے۔525- حَدَّثَنِي عَطَاءُ، أَنَّ جَابِرَ بْن عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: زَعَمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ مَنْ أَكَلَ لُومًا أَوْ بَصَلا فَلْيَعْتَزِلْنَا، أَوْ لِيَعْتَزِلُ مَسْجِدَنَا (بخاری کتاب الاطعمة باب ما يكره من الثوم والبقول (5452) حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی للی یکم نے فرمایا جس شخص نے کچا لہسن یا پیاز کھایا ہو اہو وہ ہم سے اور ہماری مسجدوں سے الگ رہے۔(یعنی یہ بد بودار چیزیں کھا کر مجلس یا مجمع یا مسجد میں نہ آئے )۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ۔۔۔۔۔مَنْ أَكَلَ الْبَصَل وَالقُومَ والكراكَ فَلا يَفْرَبنَ مَسْجِدَنَا، فَإنَّ الْمَلائِكَةَ تَتَأَذَى عَمَّا يَتَأَذَى مِنْهُ بَنُو آدَمَ (مسلم کتاب المساجد والمواضع الصلاة باب نهى من اكل ثوما او بصلا اوکراتا۔۔۔۔۔۔868) حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا کہ جو اس ترکاری یعنی لہسن میں سے کھائے اور ایک مرتبہ فرمایا کہ جو پیاز ، لہسن اور گند نا کھائے تو وہ ہر گز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ فرشتے بھی اس سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے بنی آدم تکلیف محسوس کرتے ہیں۔