حدیقۃ الصالحین — Page 420
420 522۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسٍ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ (ابوداؤد کتاب الادب باب اذا قام من مجلسه ثم رجع 4853) رض حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی لی ایم نے فرمایا جب کوئی آدمی جلسہ گاہ یا مسجد وغیرہ سے کسی ضرورت کے لئے اپنی جگہ سے اٹھے تو واپس آنے پر وہ اس جگہ کا زیادہ حقدار ہوتا ہے۔523۔عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةٌ فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الْآخَرِ، حَتَّى تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ مِنْ أَجْلِ أَنْ يُحْزِنَهُ (مسلم کتاب السلام باب تحريم مناجاة الاثنين دون الثالث بغیر رضاه 4039) حضرت عبد اللہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جب تم تین ہو تو ایک کو چھوڑ کر دوسر گوشی سے بات نہ کریں جب تک اور لوگوں سے مل جل نہ جاؤ۔اس وجہ سے کہ یہ (بات) اس کو تکلیف دے گی۔524- عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَجْلِسٍ أَوْ سُوقٍ، وَبِيَدِهِ نَبْلُ، فَلْيَأْخُذُ بِنصَالِهَا ، ثُمَّ لْيَأْخُذُ بِنصَالِهَا، ثُمَّ لْيَأْخُذُ بِنصَالِهَا (مسلم کتاب البر والصلة باب امر من مر بسلاح فى مسجد او سوق او غيرها من المواضع۔۔۔4725) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کسی مجلس یا بازار سے گزرے اور اس کے ہاتھ میں تیر ہوں تو اسے چاہئے کہ وہ (ان کو) ان کے پھل سے پکڑے پھر چاہئے کہ وہ تیر کو ان کے پھل سے پکڑے، پھر چاہئے کہ وہ تیر کو ان کے پھل سے پکڑے۔