حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 418 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 418

418 519 - عَن أَبي سَعِيدٍ الْخُدْرِي، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا (ابو داؤد کتاب الادب باب في سعة المجلس 4820) حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی علی یم کو یہ فرماتے ہوئے سنا بہترین مجالس وہ ہیں جو کشادہ اور فراخ ہوں اور لوگ کھل کر بیٹھ سکیں۔520- عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُقَامَ الرَّجُلُ مِنْ تجلِسِهِ وَيَجْلِسَ فِيهِ آخَرُ، وَلَكِن تَفَشَحُوا وَتَوَسَّعُوا وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَكْرَهُ أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَجْلِسَ مَكَانَهُ (بخاری کتاب الاستیذان باب اذا قيل لكم تفسحوا فى المجلس فأفسحوا۔۔۔6270) حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا تم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اس کی جگہ سے اس غرض سے نہ اٹھائے کہ تا وہ خود اس جگہ بیٹھے۔وسعت قلبی سے کام لو اور کھل کر بیٹھو۔چنانچہ ابن عمرؓ کا طریق تھا کہ جب کوئی آدمی آپ کو جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے اٹھتا تو آپ اس کی جگہ پر نہ بیٹھتے۔، 521- عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْخَطَابِ، قَالَ دَخَلَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ قَاعِدٌ، فَتَزَحْزَحَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: