حدیقۃ الصالحین — Page 416
416 ہوں؟ جب اس آدمی نے یہ بات سنی تو ایسا ہی کیا۔سلام کہا پھر عرض کیا۔اندر آسکتا ہوں؟ نبی صلی الی کلم نے فرمایا اجازت ہے آجاؤ۔چنانچہ وہ اندر حاضر ہو گیا۔516 - عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ، أَسْتَأْذِنُ عَلَى أُمّي ؟ فَقَالَ نَعَمْ، قَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي مَعَهَا فِي الْبَيْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذِنَ عَلَيْهَا، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي خَادِمُهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْذِنَ عَلَيْهَا ، أَتُحِبُّ أَنْ تَرَاهَا عُرْيَانَةً؟ قَالَ لَا، قَالَ فَاسْتَأْذِنَ عَلَيْهَا (موطا امام مالک کتاب الاستئذان باب الاستئذان 1796) حضرت عطاء بن یسار بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی الی نام سے دریافت کیا کہ کیا میں گھر میں داخل ہوتے وقت اپنی ماں سے بھی اندر آنے کی اجازت لوں۔آپؐ نے فرمایا ہاں اجازت لے کر گھر میں داخل ہونا چاہئے۔اس شخص نے کہا میں تو ماں کے ساتھ ہی اس گھر میں رہتا ہوں۔رسول اللہ صلی یم نے فرمایا اجازت لے کر اندر داخل ہوا کرو۔اس شخص نے کہا میں تو اس کا خادم ہوں۔رسول اللہ صلی ا ہم نے پھر فرمایا گھر میں اطلاع دے کر داخل ہوا کرو۔کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ اپنی ماں کو ننگی حالت میں دیکھو ( یعنی وہ بے خیالی میں اس حالت میں بیٹھی ہو کہ اس کے جسم کے کسی حصہ پر کپڑا نہ ہو)۔اس شخص نے عرض کیا ( میں تو اسے پسند ) نہیں کرتا)۔آپؐ نے فرمایا پھر اجازت لے کر اندر جایا کرو۔(یعنی بغیر اجازت، خواہ اپنی ماں کا ہی گھر ہو، اندر نہیں جانا چاہئے کیونکہ اکیلے ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ وہ کپڑے وغیر ہ بدل رہی ہوں یا گرمی کی وجہ سے کپڑے اتار کر لیٹی ہوں یا نہار ہی ہوں۔کئی احتمالات ہیں)۔