حدیقۃ الصالحین — Page 402
402 حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ نبی صلی علی کرم نے ایسی عورتوں پر لعنت بھیجی ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں اور ایسے مردوں پر بھی لعنت بھیجی ہے جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں (یعنی عورتیں مردانہ اور مر دزنانہ لباس اور اند از بود و باش اختیار نہ کریں)۔سفر اور اس کے آداب 486- عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللهِ، انْذَنَ لِي بِالشِيَاحَةِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ سِيَاحَةَ أُمَّتِي الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عز وجل (ابو داؤد کتاب الجهاد باب النهي عن السياحة 2486) حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ ! مجھے سیاحت کی اجازت دیجئے۔نبی صلی ا ہم نے فرمایا میری امت کی سیاحت اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد ہے۔487 - عن أبي سَعِيدٍ الْخُدْرِي، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا خَرَجَ ثَلَاثَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُؤْمِرُوا أَحَدَهُمْ (ابوداؤد کتاب الجهاد باب في القوم يسافرون یو مرون احدهم 2608) الله حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا جب تین سفر میں نکلیں تو چاہئے کہ اپنے میں سے کسی ایک کو امیر بنالیں۔