حدیقۃ الصالحین — Page 382
382 تیرے مقدر میں ہو گی۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضور صلی الیم نے فرمایا جب تو بستر پر لیٹنے لگے تو پہلے وضو کر جس طرح نماز کے لئے وضو کیا جاتا ہے پھر دائیں پہلو پر لیٹ جا اور پھر یہ دعا پڑھ یہ سب سے آخر میں ہو اس کے بعد کوئی بات چیت نہ کی جائے۔450ـ عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ، يَخُوضُ فَاهُ بالسواك (بخاری کتاب الوضو باب السواک (245) حضرت حذیفہ نے بیان کیا کہ نبی صلی ا یکم جب رات کو اٹھتے تو اپنے منہ کو مسواک سے اوپر نیچے مل کر صاف کرتے۔451 عن جابر، قالَ نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أن ينام الرَّجُلُ عَلَى سطح ليْسَ يَمَحْجُورٍ عَلَيْهِ (ترمذی کتاب الادب باب ما جاء في فصاحة والبيان (2854) حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے ایسی چھت پر سونے سے منع فرمایا ہے جس پر پردہ کی دیوار نہ ہو۔452- عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ احْتَرَقَ بَيْتُ بِالْمَدِينَةِ عَلَى أَهْلِهِ مِنَ اللَّيْلِ، فَيْتَ بِمَأْتِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِنَّ هَذِهِ النَّارَ إِنَّمَا هِيَ عَدُوٌّ لَكُمْ، فَإِذَا مَمْ فَأَطْفِوْهَا عَنْكُمْ (بخاری کتاب الاستئذان باب لا تترك النار فى البيت عند النوم (6294