حدیقۃ الصالحین — Page 379
379 سونے اور بیدار ہونے کے آداب 446 - عَنِ البَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ نَامَ عَلَى شِفِيهِ الأَيْمَنِ، ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِى إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةٌ إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَبِنَبِيَكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ (بخاری کتاب الدعوات باب النوم على شق الايمن 6315) حضرت بر او بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی یکم جب اپنے بستر پر سونے کے لئے جاتے تو اپنے دائیں پہلو پر لیٹ کر یہ دعامانگتے۔اے میرے اللہ ! میں اپنے آپ کو تیرے حوالے کرتا ہوں، اپنی آبرو تیرے سپر د کر تا ہوں، اپنے سب معاملات تیرے حوالے کرتا ہوں اور تجھے اپنا سہارا بنا تا ہوں۔تیری طرف رغبت رکھتا ہوں اور تجھی سے ڈرتا ہوں۔تیرے سوا کوئی جائے پناہ نہیں اور نہ ہی کوئی جائے نجات۔میں تیری اس کتاب پر ایمان لاتا ہوں جو تو نے اتاری ہے اور تیرے اس نبی پر بھی ایمان لاتا ہوں جو تو نے بھیجا ہے۔447 - عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ، وَضَعَ يَدَهُ تَحْتَ خَدِهِ، ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُم بِاسْمِكَ أُمُوتُ وَأَحْيَا وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الحمد للّهِ الَّذِي أحْيَانًا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّفُورُ (بخاری کتاب الدعوات باب وضع اليد تحت الخد اليمني 6314) حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی کل رات کے وقت سونے کے لئے جب بستر پر آتے تو اپنا ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ لیتے اور پھر یہ دعا مانگتے۔اے اللہ ! میں تیرے نام کی مدد سے مرتا ہوں اور زندہ ہو تا ہوں یعنی