حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 371 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 371

371 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کتار کھا تو اس کے اعمال سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا جائے گا، سوائے اس کتے کے جو کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کی غرض سے رکھا جائے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا، لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا مَاشِيَةٍ، وَلَا أَرْضِ ، فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ قِيرَاطَانِ كُلَّ يَوْمٍ (مسلم کتاب المساقاة باب الامر بقتل الكلاب و بیان نسخه۔۔۔۔۔۔2933) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا کہ جس نے کتار کھا جو شکاری کتا نہیں نہ ہی جانوروں اور نہ ہی زمین ( کی حفاظت) کے لئے ہے تو اس کے اجر سے ہر روز دو قیراط کم ہونگے۔پڑوسی کے حقوق اور پڑوسی سے حسن سلوک 429 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا زَالَ جبريل يُوصِينِي بِالْجَارِ، حَلى فتلك اللَّهُ سَيُوَزِتُهُ (بخاری کتاب الادب باب الوصائة بالجار 6015) حضرت ابن عمرؓ اور حضرت عائشہ صدیقہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا جبریل ہمیشہ مجھے پڑوسی سے حسن سلوک کی تاکید کرتا آرہا ہے یہاں تک کہ مجھے خیال ہوا کہ کہیں وہ اسے وارث ہی نہ بنادے۔