حدیقۃ الصالحین — Page 370
370 عن أبي هريرة ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ رَجُلٌ بِغُصْنٍ شَجَرَةٍ عَلَى ظَهْرٍ طَرِيقٍ، فَقَالَ وَاللَّهِ لَا تَخَيَنَ هَذَا عَنِ الْمُسْلِمِينَ لَا يُؤْذِيهِمْ فَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ (مسلم کتاب البر والصلة باب فضل ازالة الاذى عن الطريق 4730) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص رستہ پر پڑی درخت کی شاخ کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا اللہ کی قسم میں اسے مسلمانوں (کے راستہ) سے ایک طرف کر دیتا ہوں تا کہ انہیں تکلیف نہ پہنچائے۔چنانچہ اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔427 - عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ رَسُول اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا، أَوْ فِى سُوقِنَا وَمَعَهُ نَبْلُ فَلْيُمْسِكُ عَلَى نِصَالِهَا أَوْ قَالَ فَلْيَقْبِضُ كَفَّهُ۔أَوْ قَالَ فَلْيَقْبِضُ بِكَفِهِ أَنْ تُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ (ابو داؤد کتاب الجهاد باب فى النبل يدخل في المسجد 2587) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا جب کوئی ہماری مسجد سے گزرے یا ہمارے بازار سے گذرے اور اس کے پاس اس کے تیر ہوں تو ان کے پھلوں سے پکڑے یا فرمایا اپنی ہتھیلی سے پکڑے مبادا وہ کسی مسلمان کو لگ جائیں۔428- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أمْسَكَ كَلْبًا، فَإِنَّهُ يَنقُصُ كُلَّ يَوْمٍ مِنْ عَمَلِهِ قِيرَاهُ، إِلَّا كَلْبَ حَرْثٍ أَوْ مَاهِيَةٍ (بخاری کتاب المزارعة باب اقتناء الكلب للحرث 2322)