حدیقۃ الصالحین — Page 356
356 402۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ رَغِمَ أَنْفُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ، قيل مَنْ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ، أَحَدَهُمَا أَوْ كِلَيْهِمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ(مسلم کتاب البر و الصلۃ باب رغم انف من ادرک ابویہ او حدھما عند الکبر…(4613 حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ نبیﷺ نے فرمایا ناک خاک آلود ہوئی پھر ناک خاک آلود ہوئی پھر ناک خاک آلود ہوئی۔عرض کیا گیا کس کی یا رسولؐ اللہ؟ فرمایا جس نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو یا دونوں کو بڑھاپے میں پایا اور جنت میں داخل نہ ہوا۔403 - أَخْبَرَنَا عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ، أَنَّ أَبَا الطُفَيْلِ، أَخْبَرَهُ، قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجُعِرَّانَةِ۔إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ حَتَّى دَنَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ، فَجَلَسَتْ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: مَنْ هِيَ ؟ فَقَالُوا هَذِهِ أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ (ابوداؤد کتاب الادب ، ابواب النوم ، باب في بر الوالدين (5144) حضرت ابوطفیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی علیہ کم کو مقام جعرانہ میں دیکھا۔آپ صلی یه کم گوشت تقسیم فرما رہے تھے اس دوران ایک عورت آئی تو حضور صلی الیم نے اس کے لئے اپنی چادر بچھا دی اور وہ عورت اس پر بیٹھ گئی۔میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے جس کی حضور اس قدر عزت افزائی فرمارہے ہیں ؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ حضور صلی الی یکم کی رضاعی والدہ ہیں۔404- عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔۔۔۔فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ مِنْ أبز البر صلةَ الرَّجُلِ أَهْلَ وُذِ أَبِيهِ بَعْدَ أَنْ يُوَلِّي (مسلم کتاب البر والصلة باب صلة اصدقاء الاب و الام و نحوهما 4617)