حدیقۃ الصالحین — Page 353
353 397 - عَنْ أَمِ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ أَنَهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشْبَهَ سَمْتًا وَدَلًّا وَهَدْيًا - وَقَالَ الْحَسَنُ : حَدِيقًا، وَكَلامًا ، وَلَمْ يَذْكُرِ الْحَسَنُ السَّمْتَ، وَالْهَدْيَ، وَالدَّلَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَاطِمَةَ كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهَا كَانَتْ إِذَا دَخَلَتْ عَلَيْهِ قَامَ إِلَيْهَا فَأَخَذَ بِيَدِهَا ، وَقَبَلَهَا ، وَأَجْلَسَهَا فِي مَجْلِسِهِ، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا قَامَتْ إِلَيْهِ، فَأَخَذَتْ بِيَدِهِ فَقَتَلَتْهُ، وَأَجْلَسَتْهُ فِي مَجْلِسِهَا (ابو داؤد کتاب الادب باب في القيام 5217) رض حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے فاطمہ سے بڑھ کر شکل و صورت، چال ڈھال اور گفتگو میں رسول اللہ صلی الم کے مشابہ کسی اور کو نہیں دیکھا۔فاطمہ جب کبھی رسول اللہ صلی ا ریلی سے ملنے آتیں تو حضور صلی ا لم ان کے لئے کھڑے ہو جاتے ان کے ہاتھ کو پکڑ کر چومتے۔اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے۔اسی طرح حضور صلی ا کام ملنے کے لئے فاطمہ کے یہاں تشریف لے جاتے وہ کھڑی ہو جاتیں۔حضور صلی ال نیم کے دست مبارک کو بوسہ دیتیں اور اپنی خاص بیٹھنے کی جگہ پر حضور صلی الی یکم کو بٹھاتیں۔جب 398 - عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفِقُهُ الرّجُلُ، دِينَارُ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ، وَدِينَارُ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٍ يُنْفِقُهُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ (مسلم کتاب الزكاة باب فضل النفقة على العيال و المملوک 1646) حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الکریم نے فرمایا سب سے افضل دینار جو آدمی خرچ کرتا ہے وہ دینار ہے جس کو وہ آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جو آدمی اللہ کی راہ میں اپنی سواری پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جسے وہ اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔