حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 351 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 351

351 حضرت ابو درداء بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا قیامت کے دن تمہیں تمہارے ناموں اور تمہارے باپ دادوں کے ناموں کے ذریعہ بلایا جائے گا۔اس لئے اچھے اچھے نام رکھا کرو۔392 - عن أبي وهب الجُشَمِي، وَكَانَتْ لَهُ مُبَةٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم تَسَمَّوْا بِأَسْمَاءِ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللهِ عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَأَصْدَقُهَا حَارِثُ، وَهَمَّامٌ ، وَأَقْبَحُهَا حَرْبٌ وَمُرَّةٌ (ابو داؤد کتاب الادب باب في تغيير الاسماء 4950) رض حضرت ابو وہب جثشمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا انبیاء علیہ السلام کے ناموں جیسے اپنے " ما بچوں کے نام رکھو۔اور عبد اللہ اور عبد الرحمن نام اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں اور حارث اور ہمام بھی اچھے اور سچائی کے قریب نام ہیں لیکن حرب اور مرہ ( ان کے معنی لڑائی اور تلفی ہونے کی وجہ سے ) برے نام ہیں۔393 عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُغَيْرُ الإِسْمَ القَبِيحَ (ترمذی کتاب الادب باب ما جاء في تغيير الاسماء 2839) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی للی کم برے نام کو تبدیل کر دیا کرتے تھے۔عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ كَانَ يُغَيْرُ الاِسْمِ الْقَبِيحِ (مشكاة المصابيح ، كتاب الادب، باب الاسامى ، الفصل الثاني 4774) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی الی یک برے نام کو تبدیل کر دیا کرتے تھے۔