حدیقۃ الصالحین — Page 337
337 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ شَرُّ الطَعَامِ طَعَامُ الوَلِيمَةِ، يُدْعَى لَهَا الأَغْنِيَاءُ وَيُتْرَكُ الفُقَرَاءُ، وَمَنْ تَرَكَ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (بخاری کتاب النکاح باب من ترك الدعوة فقد عصى الله 5177) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الی یکم نے فرمایا شادی کی بدترین دعوت وہ ہے جس میں امراء کو بلایا جائے اور غرباء کو چھوڑ دیا جائے۔اور جو شادی کی دعوت کو قبول نہ کرے وہ اللہ اور اس کے رسول صلی ا ولم کا نافرمان ہے۔373- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْمَلُ المُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخَيارُكُمْ خَيارُكُمْ لِنِسَائِهِمْ (ترمذی کتاب النكاح باب ما جاء فى حق المراة على زوجها 1162) رض حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا مومنوں میں سے ایمان کے لحاظ سے کامل ترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔اور تم میں سے خلق کے لحاظ سے بہترین وہ ہے جو اپنی عورتوں سے بہترین اور مثالی سلوک کرتا ہے۔374- عَنْ أَنَسٍ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، وَغُلَامٌ أَسْوَدُ يُقَالُ لَهُ: أَنْجَشَةُ يَحْدُو، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَنْجَشَةُ رُوَيْدَكَ سَوْقًا بِالْقَوَارِيرِ (مسلم کتاب الفضائل باب رحمة النبي صل للنساء 4273) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی یکم ایک سفر پر تھے۔ایک سیاہ رنگ کا غلام جسے انجشہ کہا جاتا تھا حدی پڑھ رہا تھا۔رسول اللہ صلی علیم نے اس سے فرمایا اے انجشہ ! آہستہ ، آنگینے لے جارہے ہو۔