حدیقۃ الصالحین — Page 336
336 بطحاء کے نواح کی نرم مٹی سے لیا۔پھر ہم نے کھجور کے ریشوں سے دو تکئے بھرے ہم نے اس کو اپنے ہاتھوں سے ڈھنا پھر ہم نے کھجور اور منفی کھانے کے لئے رکھا اور میٹھا پانی پینے کے لئے رکھا اور ہم نے ایک لکڑی لی اور اس کو کمرے میں ایک طرف لگا دیا۔تا کہ اس پر کپڑے ڈالے جائیں اور اُس پر مشکیزہ لٹکایا جائے۔ہم نے حضرت فاطمہ کی شادی سے اچھی کوئی شادی نہیں دیکھی۔371- عن أنيس رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ، قَالَ مَا هَذَا ؟ قَالَ إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ (بخاری کتاب النکاح باب كيف يدعى للمتزوج 5155) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی صلی عالم نے عبد الرحمن بن عوف پر زردرنگ کا نشان دیکھا تو آپ صلی مینیم نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ گٹھلی بھر سونا مہر میں رکھ کر میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے۔آپ ملی ٹیم نے فرمایا اللہ تعالی مبارک کرے ولیمہ بھی کرو چاہے ایک بکری ذبح کر لو۔372- عن أبي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ بِئْسَ الطَّعَامُ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ، يُدْعَى إِلَيْهِ الْأَغْنِيَاءُ وَيُتْرَكُ الْمَسَاكِينُ، فَمَن لَمْ يَأْتِ الدَّعْوَةَ، فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ (مسلم کتاب النكاح باب الامر باجابة الداعي الى دعوة (2571) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ” بد ترین کھانا“ اس دعوت ولیمہ کا کھانا ہے جس میں (صرف) امیروں کو بلایا جائے اور غرباء کو چھوڑ دیا جائے۔اور جو بلانے پر نہ آیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول صلی یی کم کی نافرمانی کی۔