حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 313 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 313

313 حضرت سعید بن زید بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی للی علم کو فرماتے ہوئے سنا جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے۔جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے ، جو اپنے دین و مذہب کی حفاظت کرتے ہو امارا جائے وہ بھی شہید ہے، جو اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ قُتِل دُونَ مَالِهِ فَهُوَ قَبِيدٌ (بخاری کتاب المظالم باب من قتل دون ماله 2480) حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔آپ فرماتے تھے کہ جو شخص اپنا مال بچاتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے۔339 - عَن أَبي سَعِيدٍ الخُدْرِي، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الجِهَادِ كَلِمَةٌ عَدْلٍ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ (ترمذى كتاب الفتن باب ما جاء افضل الجهاد كلمة عدل عند سلطان جائر (2174 حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی صلی علیکم نے فرمایا بہترین جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے حق اور انصاف کی بات کہنا ہے۔340- عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ اهْجُوا قُرَيْشًا، فَإِنَّهُ أَشَدُّ عَلَيْهَا مِنْ رَهْقٍ بِالنَّبْلِ (مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فضائل حسان بن ثابت 4531)