حدیقۃ الصالحین — Page 300
300 فَضْلَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْبَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ ، لَا يلقى الله بهما عبدٌ غَيْرَ شَاكٍ، فَيُحْجَبَ عَنِ الْجَنَّةِ (مسلم کتاب الايمان باب الدليل على ان من مات على التوحيد دخل الجنة قطعا (32) حضرت ابو ہریرہ یا حضرت ابو سعید ( اعمش کو شک ہے ) سے روایت ہے کہ جب غزوہ تبوک کے دن تھے تو لوگوں کو سخت بھوک کا سامنا ہوا۔لوگوں نے کہا یارسول اللہ ! اگر آپ ہمیں اجازت دیں تو ہم اپنے پانی لانے والے اونٹ ذبح کر لیں اور ہم کھائیں اور چکنائی استعمال کریں۔آپ نے فرمایا کر لو۔راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمر آئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر آپ نے ایسا کیا تو سواریاں کم ہو جائیں گی ہاں لوگوں کو اپنا باقی مانده زاد راہ لانے کا ارشاد فرمائیں اور پھر ان کے لئے اس پر برکت کی دعا کریں۔بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس میں برکت رکھ دے۔رسول اللہ صلی علی کریم نے فرمایا ہاں۔راوی کہتے ہیں آپ نے ایک چمڑے کا دستر خوان منگوایا اور بچھا دیا اور پھر ان کے باقی ماندہ زاد منگوائے۔راوی کہتے ہیں کوئی مٹھی بھر مکئی لایا اور کوئی مٹھی بھر کھجوریں اور کوئی روٹی کا ٹکڑ اوغیرہ لے آیا یہاں تک کہ اس دستر خوان پر اس میں سے کچھ تھوڑاسا اکٹھا ہو گیا۔راوی کہتے ہیں رسول اللہ صلی علی یم نے اس پر برکت کی دعا کی، پھر فرمایا اپنے برتنوں میں لے لو۔انہوں نے برتنوں میں اس کو لے لیا یہاں تک کہ لشکر میں کوئی برتن نہ چھوڑا مگر اس کو بھر لیا پھر سب نے کھایا اور سیر ہو گئے اور کچھ بیچ بھی گیا۔تب رسول اللہ صلی ا لم نے فرمایا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں اور جو جو شخص بغیر کسی شک کے ان دونوں (شہادتوں) کے ساتھ خدا سے ملے گا وہ جنت سے روکا نہیں جائے گا۔325- عَنْ جَابِرٍ، قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمْرَ عَلَيْنَا أَبَا عُبَيْدَةَ، نَتَلَقَى عِيرًا لِقُرَيْشٍ، وَزَوَدَنَا جِرَابًا مِنْ تَمرٍ لَمْ يَجِدُ لَنَا غَيْرَهُ، فَكَانَ أَبُو عُبَيْدَةً يُعْطِينَا تَمَرَّةً تمرةً، قَالَ فَقُلْتُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ بِهَا ؟ قَالَ نَمَضُهَا كَمَا يَمَضُ الصَّبِيُّ، ثُمَّ نَشْرَبُ عَلَيْهَا مِنَ الْمَاءِ، فَتَكْفِينَا يَوْمَنَا إِلَى اللَّيْلِ، وَكُنَّا نَضْرِبُ بِعِصِيْنَا الْخَبَطَ ، ثُمَّ نَبْلُهُ بِالْمَاءِ فَنَأْكُلُهُ،