حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 299 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 299

299 شرمندہ نہ کرنا۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور چپکے سے کہا یا رسول اللہ ! ہم نے اپنا بکری کا بچہ ذبح کیا ہے اور ایک صاع جو جو ہمارے پاس تھے پیسے ہیں۔آپ آئیں اور آپ کے ساتھ کچھ لوگ بھی۔یہ سن کر نبی صلی علی یم نے بلند آواز سے فرمایا خندق والو! جابر نے دعوت کی ہے۔چلو جلدی چلو اور (مجھ سے) فرمایا اپنی ہانڈی نہ اُتارنا اور اپنے آٹے کی روٹیاں بھی نہ پکانا جب تک کہ میں نہ آجاؤں۔میں گھر میں آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے آگے تھے۔میں اپنی بیوی کے پاس گیا، کہنے لگی: تمہارا بھلا ہو۔میں نے کہا میں نے تو وہی کیا ہے جو تم نے کہا تھا۔چنانچہ اس نے آٹا آنحضرت صلی علی ایم کے سامنے رکھ دیا۔آپ نے اس میں اپنا لعاب ڈالا اور برکت کی دعا کی۔آپ ہماری ہانڈی کی طرف گئے اور اس میں لعاب ڈالا اور برکت کی دعا کی پھر فرمایا روٹی پکانے والی کو بلاؤ کہ وہ میرے سامنے روٹی پکائے اور ہانڈی نہ اُتارو اور اس سے گوشت نکالتے جاؤ۔کھانے والے ایک ہزار تھے۔میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں ان سب نے کھایا اور بچ بھی رہا اور وہ چلے گئے اور ہماری ہانڈی ویسی ہی اُبل رہی تھی اور ہمارے آنے کی روٹیاں بھی پکائی جارہی تھیں۔324- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَوْ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - شَكَ الْأَعْمَضُ - قَالَ لَمَّا كَانَ غَزْوَةُ تَبُوكَ أَصَابَ النَّاسَ مَجَاعَةٌ ، قَالُوا يَا رَسُولَ اللهِ ، لَوْ أَذِنْتَ لَنَا فَنَحَرْنَا نَوَاضِحَنَا، فَأَكَلْنَا وَاذَهَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْعَلُوا، قَالَ فَجَاءَ عُمَرُ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ فَعَلْتَ قَلَّ الظَّهْرُ، وَلَكِنْ ادْعُهُمْ بِفَضْلِ أَزْوَادِهِمْ، ثُمَّ ادْعُ اللَّهَ لَهُمْ عَلَيْهَا بِالْبَرَكَةِ، لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ، قَالَ فَدَعَا بِنِطَعٍ، فَبَسَطَهُ، هُمَّ دَعَا بِفَضْلِ أَزْوَادِهِمْ ، قَالَ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِكَفِ ذُرَةٍ، قَالَ وَيَجِيءُ الْآخَرُ بِكَفِ تَمرٍ، قَالَ وَيَجِيءُ الْآخَرُ بِكَسْرَةٍ حَتَّى اجْتَمَعَ عَلَى النطع مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ يَسِيرٌ، قَالَ فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ قَالَ خُذُوا فِي أَوْعِيَتِكُمْ، قَالَ فَأَخَذُوا فِي أَوْعِيَتِهِمْ، حَتَّى مَا تَرَكُوا فِي الْعَسْكَرِ وِعَاءً إِلَّا مَلَوْهُ، قَالَ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَفَضَلَّتْ