حدیقۃ الصالحین — Page 266
266 289ـ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أُرُوا لَيْلَةَ القَدْرِ فِي المَنَامِ فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَى رُؤْيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأَتُ فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ، فَمَنْ كَانَ مُتَحَزِيهَا فَلْيَتَحَزَهَا فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ (بخاری کتاب فضل ليلة القدر باب التماس ليلة القدر في سبع الاواخر (2015) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کئی لوگوں کو آخری سات راتوں میں لیلتہ القدر خواب میں دِکھائی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں دیکھتا ہوں کہ تمہاری خوابیں آخری سات راتوں کے متعلق ایک دوسرے سے متفق ہیں۔پس جس کو اس کی تلاش ہو تو چاہیے کہ وہ آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔290 - عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ إِنْ عَلِمْتُ أَيُّ لَيْلَةٍ لَيْلَةُ القَدْرِ مَا أقولُ فِيهَا ؟ قَالَ قُولي: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُو ( كَرِيمٌ) تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِي (ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء فى عقد التسبيح باليد 3513 حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول ! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کونسی رات لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا دعا مانگوں۔اس پر حضور نے فرمایا تم یوں دعا کرنا : اے میرے اللہ تو بخشنے والا ہے ، (عزت دینے والا ہے ) بخشش کو پسند کرتا ہے ، مجھے بخش دے۔291 عَن أَبي الدَّرْدَاءِ، قَالَ أَوْصَانِي حَبِيبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَلَافٍ، لَنْ أَدَعَهُنَّ مَا عِشْتُ: بِصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَصَلَاةِ الضُّحَى، وَبِأَنْ لَا أَنَامَ حَتَّى أُوتِرَ (مسلم کتاب صلاة المسافرین باب استحباب صلاة الضحى 1175)