حدیقۃ الصالحین — Page 267
267 حضرت ابو دردا بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے حبیب صلی علیہم نے تین باتوں کی تاکید فرمائی۔جب تک میں زندہ رہوں گا انہیں کبھی ترک نہیں کروں گا۔ہر ماہ تین دن روزے رکھنا اور چاشت کی نماز پڑھنے کی اور یہ کہ میں اس وقت تک نہ سوؤں جب تک و تر نہ پڑھ لوں۔292۔عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍ، إِذَا حُمْتَ مِنَ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَصُمْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ (ترمذی کتاب الصوم باب ما جاء في الصوم ثلاثة ايام من كل شهر (761) حضرت ابو ذر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اے ابو ذر ! تم ہر ماہ تین روزے رکھنا چاہو تو ہر مہینہ کے ایام بیض یعنی چاند کی ) تیر ہوئیں، چودہویں اور پندرہویں کو روزور کھو۔زکوۃ اور اس کی اہمیت 293 - عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضِلُوا أَمْوَالَكُمْ بِالزَّكَاةِ، وَدَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَة، وَاسْتَقْبِلُوا أَمْوَاجُ الْبَلَاءِ بِالدُّعَاءِ وَالتَفَرُّع مراسیل ابو داؤد کتاب الطهارة باب في الزكوة 105) حضرت حسن بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا اپنے اموال کو زکوۃ ادا کر کے محفوظ کر لو اور اپنے بیماروں کا علاج صدقات کے ذریعہ کرو اور موج در موج آنے والی آفات کا دفعیہ دعاؤں اور تضرعات کے ذریعہ کرو۔