حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 265 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 265

265 حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جو جذبہ ایمان سے بھر پور ہو کر رضائے الہی حاصل کرنے کی غرض سے رمضان میں عبادت کے لئے رات کو بیدار ہو تو جو گناہ اُس کے پہلے ہو چکے ہوں گے اُن کی مغفرت کی جائے گی۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ (مسلم کتاب صلاة المسافرين باب الترغيب فى قيام الرمضان وهو التراويح 1258) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ال یکم نے فرمایا جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ اللہ کی رضا کی امید رکھتے ہوئے اعبادت کی تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔- - 288۔عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَعْتَكِفُ العَفْرَ الأَوَاخِرَ مِن رَمَضَانَ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللهُ، ثُم التكف أَزْوَاجُهُ مِنْ بَعْدِهِ (بخاری کتاب الاعتكاف باب الاعتكاف في عشر الاواخر و الاعتكاف في المساجد 2026) نبی صلی ایلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللی ام رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھتے تھے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی۔پھر آپ کے بعد آپ کی ازواج معتکف ہوتی تھیں۔1 احتسابا : اس کے ایک معنی ہیں اپنا محاسبہ کرتے ہوئے۔