حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 255 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 255

255 حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی یم نے فرمایا کہ جو شخص کسی آدمی کو گمشدہ چیز کے بارہ میں مسجد میں اعلان کرتے ہوئے سنے تو اسے چاہئے کہ وہ کہے کہ ”اللہ اس چیز کو تیری طرف نہ لوٹائے“ کیونکہ مساجد اس غرض کے لئے نہیں بنائی گئیں۔268۔عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الشَّرَاءِ وَالْبَيْعِ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَنْ تُنْشَدَ فِيهِ ضَالَّةٌ، وَأَنْ يُنْشَدَ فِيهِ شِعْرُ، وَنَهَى عَنِ التَّعَلُّقِ قَبْلَ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ (ابوداؤد کتاب الصلاة باب التحلق يوم الجمعة قبل الصلاة 1079) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی عوام نے مسجد میں خرید و فروخت سے منع فرمایا اور یہ کہ اس میں گم شدہ چیز کا اعلان کیا جائے اور اس میں شعر گائے جائیں اور نماز سے پہلے جمعہ کے دن حلقہ بناکر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَنَاشُدِ الْأَشْعَارِ فِي الْمَسْجِدِ وَعَنِ الْبَيْعِ وَالِاشْتِرَاءِ فِيهِ وَأَنْ يَتَحَلَّقَ النَّاسُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ (مشكاة المصابيح كتاب الصلاة باب المسجد ومواضع الصلاة الفصل الثاني (732) حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ اور وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مسجد میں (مشاعرہ کے رنگ میں ) اشعار پڑھے جائیں یا اس میں ( بیٹھ کر) خرید و فروخت کی جائے یا جمعہ کے دن نماز سے پہلے لوگ حلقے بنا کر بیٹھے باتیں کریں۔