حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 251 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 251

251 259ـ عَنْ وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ قَالَ أَبُو وَائِلٍ: خَطَبَنَا عَمَّارٌ، فَأَوْجَزَ وَأَبْلَغَ، فَلَمَّا نَزَلَ قُلْنَا يَا أَبَا الْيَقْطَانِ لَقَدْ أَبْلَغْتَ وَأَوْجَزْتَ ، فَلَوْ كُنْتَ تَنَفَسْتَ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ، وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ، مَيْئَةٌ مِنْ فِقْهِهِ، فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ، وَاقْصُرُوا الْخُطَبَةَ (مسلم کتاب الجمعة باب تخفيف الصلاة والخطبة 1428) ابووائل کہتے ہیں کہ حضرت عمار نے ہمیں خطبہ دیا اور مختصر دیا اور بلیغ کلام کیا جب وہ (منبر سے ) سے نیچے اترے تو ہم نے کہا اے ابو یقطان ! آپ نے بہت بلیغ کلام کیا ہے مگر مختصر کیا ہے کیوں نہ آپ نے لمبا کیا۔انہوں نے کہا کہ ر میں نے رسول اللہ صلی نیلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی کی لمبی نماز اور مختصر خطبہ اس کی عظمندی کی نشانی ہے پس نماز لمبی کر و اور خطبہ مختصر کرو۔260- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ فِيهِ سَاعَةٌ، لَا يُوَافِقُهَا عَبْدُ مُسْلِمٌ، وَهُوَ يُصَلِّي، يَسْأَلُ اللهَ شَيْئًا، إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ زَادَ قُتَيْبَهُ فِي رِوَايَتِهِ: وَأَهَارٌ بِيَدِهِ يُقَيْلُهَا (مسلم کتاب الجمعة باب في الساعة التي في يوم الجمعة 1397) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا اس میں ایک گھڑی ہوتی ہے اگر ایک مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہوئے اس سے موافقت کر جائے اور اللہ سے کچھ مانگے تو وہ ضرور اسے عطاء کر دیتا ہے۔قتیبہ نے اپنی روایت میں مزید یہ کہا کہ آپ نے اس (گھڑی ) کے چھوٹا ہونے کا اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔