حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 246 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 246

246 تَنْطَلِقُ فَتَصُومُ ، وَأَنَا رَجُلٌ شَابٌ، فَلَا أَصْبِرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ لا تَصُومُ امْرَأَةٌ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا، وَأَمَّا قَوْلُهَا إِنِّي لَا أَصَلِّي حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَإِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ قَدْ عُرِفَ لَنَا ذَاكَ، لَا نَكَادُ نَسْتَيْقِظُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، قَالَ فَإِذَا اسْتَيْقَظْتَ فَصَلِ (ابوداؤد کتاب الصيام باب المرأة تصوم بغیر اذن زوجها 2459) حضرت ابوسعید نے بیان کیا کہ ایک عورت نبی صلی الی یکم کے پاس آئی اور ہم آپ کے پاس تھے۔اس نے عرض کیا یارسول اللہ ! میر اخاوند صفوان بن معطل جب میں نماز پڑھتی ہوں تو مجھے مارتا ہے اور میر اروزہ کھلوا دیتا ہے جب میں روزہ رکھتی ہوں اور یہ فجر کی نماز اس وقت پڑھتا ہے جب سورج نکلتا ہے۔حضرت ابوسعید" کہتے ہیں کہ اس وقت صفوان آپ کی مجلس میں موجود تھے۔آپ نے ان پر ان کی بیوی کی شکایت کے متعلق دریافت فرمایا تو انہوں نے کہا کہ اس کا یہ کہنا کہ یہ جب نماز پڑھتی ہے میں اس کو مارتا ہوں کہ وہ دو دو سورتیں پڑھتی ہے۔میں نے اس کو منع کیا۔آپ نے فرمایا اگر ایک سورۃ بھی ہوتی تو لوگوں کے لیے کافی ہوتی۔اور اس کا یہ کہنا کہ میں اس کا روزہ کھلوا دیتا ہوں کہ یہ روزے رکھتی چلی جاتی ہے اور چونکہ میں جو ان آدمی ہوں اس لئے صبر نہیں کر سکتا۔ابوسعید کہتے ہیں کہ اس دن آپؐ نے فرمایا کوئی عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے اور اس کا یہ کہنا کہ میں سورج نکلنے کے بعد فجر کی نماز پڑھتا ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایسے گھر والا آدمی ہوں اور یہ بات معروف ہے کہ ہمیں سورج نکلنے سے پہلے جاگ نہیں آتی۔آپ نے فرمایا جب تمہاری آنکھ کھلے تو نماز پڑھ لیا کرو۔عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ عِنْدِهِ فَقَالَت زَوْجِي صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَظَلِ يَضْرِبُنِي إِذَا صَلَّيْتُ وَيُفَطِرُنِي إِذَا صُمْتُ وَلَا يُصَلِّي الْفَجْرَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ قَالَ وَصَفْوَانُ عِنْدَهُ قَالَ فَسَأَلَهُ عَمَّا قَالَت فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَّا قَوْلُهَا يَضْرِبُنِي إِذَا صَلَّيْتُ فَإِنَّهَا تَقْرَأُ بِسُورَتَيْنِ وَقَدْ نَهَيْتُهَا قَالَ فَقَالَ لَه رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَتْ سُورَةٌ وَاحِدَةً لَكَفَتِ النَّاسَ۔قَالَ وَأَمَّا قَوْلُهَا يُفَطِرُنِي إِذَا هُمْتُ