حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 234 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 234

234 ہم تو اس کی توجہ اور اس کی خیر خواہی منافقین کے لئے ہی دیکھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا کہ جس نے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے لا إله إلا اللہ کا اقرار کیا اللہ اس پر آگ کو حرام فرما چکا ہے۔229 عن جابر بْنِ الْأَسْوَدِ أَوِ الْأَسْوَدِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلَيْنِ صَلَيَا الظَّهَرَ فِي بُيُوتِهِمَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمَا يَرَيَانِ أَنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا، ثُمَّ أَتَيَا الْمَسْجِدَ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ، فَقَعَدَا نَاحِيَةً مِنَ الْمَسْجِدِ، وَهُمَا يَرَيَانِ الصَّلَاةَ لَا تَحِلُّ لَهُمَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَآهُمَا أَرْسَلَ إِلَيْهِمَا، فَجِيءَ بِهِمَا، وَفَرَائِصُهُمَا تَرْتَعِدُ مَخَافَةَ أَنْ يَكُونَ حَدَثَ فِي أَمْرِ هِمَا شَيْءٌ، فَسَأَلَهُمَا، فَأَخْبَرَاهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ إِذَا فَعَلْتُمَا ذَلِكَ، فَصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ، وَاجْعَلَا الْأُولَى هِيَ الْفَرْضَ (مسند ابي حنيفه كتاب الصلاة، باب بيان تقديم العشاء على العشاء 137 ) حضرت جابر بن اسود یا اسود بن جابر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الم کے زمانہ مبارک میں دو آدمیوں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ مسجد میں نماز باجماعت ہو چکی ہو گی گھر میں ظہر کی نماز پڑھی اور پھر مسجد میں آئے اور دیکھا کہ رسول اللہ صلی میں کم نماز پڑھا رہے ہیں وہ نماز میں شامل ہونے کی بجائے ) مسجد میں ایک طرف ہو کر بیٹھ گئے کہ ایک مرتبہ تو وہ نماز پڑھ چکے ہیں دوبارہ وہی نماز پڑھنا درست نہیں۔جب رسول اللہ صلی للی نکم نے سلام پھیر نے کے بعد انہیں دیکھا کہ وہ نماز میں شامل نہیں ہوئے ہیں تو انہیں بلوایا وہ دونوں خوف کے مارے کانپتے ہوئے آئے کہ شاید ان سے کوئی جرم سرزد ہو گیا ہے۔آپ نے ان سے نماز نہ پڑھنے کی وجہ پوچھی۔انہوں نے جب امر واقعہ بتایا تو آپ نے فرمایا جب اکیلے نماز پڑھ چکے ہو تو دوبارہ جماعت کے ساتھ بھی نماز پڑھ لیا کرو خواہ تم پہلی ادا کر دہ نماز کو ہی فرض سمجھتے ہو۔