حدیقۃ الصالحین — Page 227
227 حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو چاہیے کہ وہ ملکی پڑھے کیونکہ ان میں کمزور اور بیمار اور بوڑھے بھی ہوتے ہیں اور جب تم میں سے کوئی تنہا نماز پڑھے تو جتنا چا ہے لمبی کرے۔222 - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَأَقُومُ فِي الصَّلاَةِ أُرِيدُ أَنْ أَطْوَلَ فِيهَا، فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ، فَأَتَجَوَرُ فِي صَلَاتِي كَرَاهِيَةً أَنْ أَهلَ عَلَى أَمِهِ (بخاری کتاب الاذان باب من اخف الصلاة عند بكاء الصبى 707) حضرت ابو قتادہ سے روایت ہے کہ نبی صلی للی کم نے فرمایا میں نماز میں یہ ارادہ کر کے کھڑ ا ہو تا ہوں کہ اسے لمبا کروں گا۔اتنے میں بچے کا رونا سنتا ہوں تو میں اپنی نماز کو مختصر کر دیتا ہوں۔میں ناپسند کرتا ہوں کہ اس کی ماں کو تکلیف میں ڈالوں۔223- عَن أَبي مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ وَاللهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَتَأَخَرُ عَنْ صَلَاةِ الغَدَاةِ مِنْ أَجْلِ فُلانٍ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ غَضَبًا مِنْهُ يَوْمَئِذٍ، ثُمَّ قَالَ إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِرِينَ، فَأَيُّكُمْ مَا صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيَتَجَوزُ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالكَبِيرَ وَذَا الحَاجَةِ (بخاری کتاب الاذان باب تخفيف الامام في القيام و اتمام الركوع والسجود 702) حضرت ابو مسعودؓ نے بتایا کہ ایک شخص نے کہا یارسول اللہ ! بخدا میں صبح کی نماز سے فلاں شخص کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہوں۔اس لئے کہ وہ ہمیں نماز لمبی پڑھاتا ہے۔تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی نصیحت میں اس دن سے زیادہ غصے میں نہیں دیکھا۔آپؐ نے فرمایا تم میں بعض نفرت دلانے والے ہیں۔پس