حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 225 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 225

225 حضرت ابو مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للی کام نماز کے وقت ہمارے کندھوں پر ہاتھ پھیرتے اور فرماتے کہ (صفیں) سیدھی رکھو اور آگے پیچھے مت کھڑے ہو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف ہو جائے گا اور تم میں سے میرے قریب صاحب عقل و بصیرت ہوں اور پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔217- عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ قُتَيْبَةُ عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ أَبِي شَجَرَةَ - لَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عُمَرَ - أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ أَقِيمُوا الصُّفُوفَ وَحَاذُوا بَيْنَ الْمَنَاكِبِ وَسُدُّوا الْخَلَّلَ وَلِينُوا بِأَيْدِى إِخْوَانِكُمْ - لَمْ يَقُلْ عِيسَى بِأَيْدِي إِخْوَانِكُمْ - وَلَا تَذَرُوا فرجَاتٍ لِلشَّيْطَانِ وَمَنْ وَصَلَ صَفًّا وَصَله الله، ومن قطع صفا قطعه الله (ابوداؤد ، کتاب الصلاة باب تسوية الصفوف (666) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الی یم نے فرمایا صفوں کو سیدھار کھو۔اور کندھوں کو برابر رکھو اور خالی جگہ کو پر کرو اور اپنے بھائیوں کے سامنے نرم ہو جاؤ۔عیسی (جو امام ابو داود کے استاد ہیں) انہوں نے أَيْدِى إِخْوَانِكُمْ کے الفاظ نہیں کہے۔اور شیطان کے لئے رخنے نہ چھوڑو اور جو صف کو ملائے گا اللہ اس کو ملائے رکھے گا اور جو صف کو کاٹے گا اللہ اس کو کاٹ دے گا۔218 - عَن النُّعْمَانَ بْن بَشِيرٍ، يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَتُسَؤُنَّ صُفُوفَكُمْ، أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللَّهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ (بخاری کتاب الاذان باب تسوية الصفوف عند الاقامة 717) حضرت نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی صفیں ضرور سیدھی رکھا کر و۔ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے منہ ایک دوسرے سے پھیر دے گا۔