حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 224 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 224

224 الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي سُلْطَانِهِ، وَلَا يَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ قَالَ الْأَشَحُ فِي رِوَايَتِهِ مكان سِلْما سنا (مسلم کتاب المساجد باب من احق بالامامة (1070) حضرت ابو مسعود انصاری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا لوگوں کی امامت وہ کرے جو اُن میں سے سب سے زیادہ اللہ کی کتاب پڑھا ہوا ہو۔اگر وہ علم قرآن میں برابر ہوں تو ان میں سے سنت کا سب سے زیادہ علم رکھنے والا اگر وہ اس سنت کے علم میں ) برابر ہوں تو جس نے ان میں سے پہلے ہجرت کی ہو۔اگر وہ ہجرت میں بھی برابر ہوں تو اسلام لانے میں سب سے مقدم۔کوئی آدمی کسی آدمی کی عملداری میں اس کی امامت نہ کرے۔اور اس کے گھر میں اس کی قابل احترام نشست پر بغیر اس کے کہے کے نہ بیٹھے۔انج نے اپنی روایت میں سلما (یعنی اسلام لانے کے لحاظ سے) کی بجائے سینا یعنی عمر میں بڑا کہا ہے۔215- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي اليْدَاءِ وَالضَّفِ الأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ الاسْتَهَمُوا۔۔۔۔۔(بخاری کتاب الاذان باب الاستهام في الاذان (615) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الی ایم نے فرمایا اگر لوگ جانتے کہ اذان میں اور پہلی صف میں کیا (ثواب) ہے اور پھر سوائے قرعہ ڈالنے کے کچھ چارہ نہ پاتے تو وہ ضرور ہی قرعہ ڈالتے۔216ـ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ، وَيَقُولُ اسْتَوُوا، وَلَا تَخْتَلِفُوا، فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ (مسلم کتاب الصلاة باب تسوية الصفوف۔۔۔646)