حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 187 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 187

187 شہادت اور درمیانی انگلی کو ملاتے اور فرماتے اما بعد ! بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین ہدایت محمد (رسول اللہ صلی الیکم ) کی ہدایت ہے اور سب سے بری چیز بدعات ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔پھر فرماتے میرا ہر مؤمن سے اس کی جان سے زیادہ قریبی تعلق ہے جو کوئی بھی مال چھوڑے تو وہ اس کے گھر والوں کے لئے ہے اور جو کوئی قرض چھوڑے یا کمزور اولا د چھوڑے تو وہ میرے ذمہ ہے۔159 - عَنِ الْحَارِثِ الْأَشْعَرِي، أَنَّ نبي الله صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمْرٍ يحيى بن زَكَرِيَّا عَلَيْهِمَا السَّلَامُ بِخَمْس كَلِمَاتٍ۔۔۔۔۔وَ أَنَا أَمْرُكُمْ بِخَمْسٍ اللَّهُ أَمَرَنِي بِينَ بِالْجَمَاعَةِ، وَالسَّمْعِ، وَالطَّاعَةِ، وَالْهِجْرَةِ، وَالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَإِنَّهُ مَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ إِلى أَنْ يَرْجِعَ، وَمَنْ دَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ، فَهُوَ مِنْ جُنَا جَهَنَّمَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللهِ وَإِنْ صَامَ ، وَ صَلَّى ؟ قَالَ وَإِنْ صَامَ ، وَ صَلَّى، وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ، فَادْعُوا الْمُسْلِمِينَ بِمَا سَمَّاهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمُسْلِمِينَ الْمُؤْمِنِينَ عِبَادَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ (مسند احمد ، مسند الشاميين ، حديث الحارث العشرى عن النبي صل 17953) حضرت حارث اشعری بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی علیم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے حضرت یحی بن زکریا علیہما السلام کو پانچ باتوں کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور میں بھی تم کو ان پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں جن کا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے۔ا۔جماعت کے ساتھ رہو۔۲۔امام وقت کی باتیں سنو۔۳۔اور اس کی اطاعت کرو۔۴۔دین کی خاطر وطن چھوڑنا پڑے تو وطن چھوڑ دو۔۵۔اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرو۔پس جو شخص جماعت سے تھوڑا سا بھی الگ ہوا اس نے گویا اسلام سے گلو خلاصی کرالی۔سوائے اس کے کہ وہ دوبارہ نظام جماعت میں شامل ہو جائے۔اور جو شخص جاہلیت کی باتوں کی طرف بلاتا ہے وہ جہنم کا ایندھن ہے۔صحابہ نے عرض کیا۔اے اللہ کے رسول ! خواہ ایسا شخص نماز بھی پڑھتا ہو اور روزہ بھی رکھتا ہو۔آپ صلی اللہ کریم نے فرمایا ہاں خواہ وہ نماز بھی پڑھے اور روزہ بھی رکھے اور اپنے آپ کو مسلمان بھی سمجھے لیکن اے اللہ جل شانہ، کے بندو! یہ بات یاد رکھو کہ