حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 181 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 181

181 قرآن مجید اور اس کی قراءت 150- عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ بخاری کتاب فضائل القرآن باب خيركم من تعلم القرآن 5027) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الم نے فرمایا تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن کریم سیکھتا ہے اور دوسروں کو سکھاتا ہے۔151ـ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ المَعَلَى ، قَالَ كُنْتُ أَصَلِّي، فَدَعَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَجِبْهُ، قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي كُنْتُ أَصَلّي، قَالَ أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ ؟ ثُمَّ قَالَ أَلاَ أَعَلِمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي القُرْآنِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ المَسْجِدِ، فَأَخَذَ بِيَدِى، فَلَمَّا أَرَدْنَا أَنْ نَخْرُجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ قُلْتَ لَأُعَلِمَنَّكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ مِنَ القرآن قال الحمد لله رب العالمين، هى الشيع المقاني، والقُرْآنُ العَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ بخاری کتاب فضائل القرآن باب فضل فاتحة الكتاب 5006) حضرت ابوسعید بن معلی بیان کرتے ہیں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی صلی علی کرم نے مجھے بلایا۔میں نے آپ کو جواب نہ دیا۔میں نے کہا یارسول اللہ صلی علیکم میں نماز پڑھ رہا تھا۔آپ نے فرمایا کیا اللہ نے نہیں فرمایا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ یعنی اللہ رسول کی مانو جب وہ تمہیں بلائیں۔پھر آپ نے فرمایا سنو! کیا میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے پہلے قرآن مجید کی سب سے بڑی سورۃ نہ سکھاؤں۔آپ نے میرا ہاتھ پکڑ ا جب ہم باہر جانے