حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 180 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 180

180 أَوَّلُهُمَا كِتَابُ اللهِ فِيهِ الْهُدَى وَالنُّورُ فَخُذُوا بِكِتَابِ اللهِ، وَاسْتَمْسِكُوا بِهِ فَحَثَ عَلَى كِتَابِ اللهِ وَرَغَبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ وَأَهْلُ بَيْتِي أَذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي، أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي، أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي (مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضل على ه 4411) یزید بن حیان کہتے ہیں کہ میں اور حصین بن سبرہ اور عمر بن مسلم حضرت زید بن ارقم کے پاس گئے جب ہم ان کے پاس بیٹھے تو حصین نے ان سے کہا کہ اے زید؟! آپ نے بہت خیر پائی۔آپ نے رسول اللہ صلی علیکم کو دیکھا، آپ کی باتیں سنیں اور آپ کی معیت میں غزوات کئے اور آپ کے پیچھے نمازیں پڑھیں۔زید ؟! آپ رض رض نے بہت خیر پائی ہے۔اے زید ؟ جو رسول اللہ صلی علیم سے آپ نے سنا ہے ہمیں بتائیں۔وہ کہنے لگے ایک روز رسول الله علی ای ایام مکہ اور مدینہ کے مابین ایک چشمہ کے پاس جسے تم کہا جاتا تھا ہمارے درمیان خطاب کرنے کے لئے کھڑے ہوئے۔آپ نے اللہ کی حمد و ثنا کی اور وعظ و نصیحت فرمائی پھر فرمایا اما بعد !سنو اے لوگو! میں تو محض ایک انسان ہوں قریب ہے کہ میرے رب کا پیغام لانے والا آئے اور میں اس کے بلاوے پر ہاں کہوں۔میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ان میں سے پہلی اللہ کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور نور ہے۔پس اللہ کی کتاب کو لو اور اس کو مضبوطی سے پکڑ لو۔پھر آپ نے کتاب اللہ کے بارہ میں بہت ترغیب و تحریض دلائی پھر فرمایا اور میرے اہل بیت، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں۔