حدیقۃ الصالحین — Page 177
177 اس کے متعلق کہے کہ اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی علم کو فرماتا ہے اے رسول صلی علیکم ! تو کہہ میں تم سے اس کا کوئی بدلہ نہیں مانگتا اور نہ ہی میں تکلف سے کام لینے والا ہوں۔144 عن زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ لَا أَقُولُ لَكُمْ إِلَّا كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ، وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ، وَالْبُخْلِ، وَالْهَرَمِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِى تَقْوَاهَا ، وَزَيْهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا، اللهم إني أعوذ بك من علم لا يَنفَعُ وَمِن قَلْبٍ لَا يَخْفَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَّا تَشْبَعُ، وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا (مسلم کتاب الذكر باب التعوذ من شر ما عمل و من شر مالم يعمل 4885) حضرت زید بن ارقم بیان کرتے ہیں کہ میں تمہیں نہیں کہتا مگر وہی جیسے رسول اللہ صلی یکم فرمایا کرتے تھے۔آپ یہ دعا کیا کرتے تھے اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں۔عاجز آجانے سے ، شستی اور بزدلی اور بخل اور انتہائی بڑھا پے اور عذاب قبر سے۔اے اللہ ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر اور اسے پاک کر دے۔تو اسے پاک کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔تو اس کا ولی اور مولا ہے۔اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس علم سے جو فائدہ نہ دے اور اس دل سے جس میں خشوع نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس دعا سے جسے قبول نہ کیا جائے۔145- عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ، وَلَا لِتَمَارُوا بِهِ السُّفَهَاءَ ، وَلَا تَخَيَّرُوا بِهِ الْمَجَالِسَ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَالنَّارُ النَّارُ ابن ماجه ، افتتاح الكتاب ، باب الانتفاع بالعلم والعمل به 254)