حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 178 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 178

178 حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الی یکم نے فرمایا علم اس غرض کے لئے حاصل نہ کرو کہ اس کے ذریعہ علماء پر فخر کرو اور نہ اس لئے کہ اس کے ذریعہ نادانوں سے بحث کرو اور نہ اس کے ذریعہ مجالس میں فضیلت چاہو۔جس نے ایسا کیا تو آگ ہے آگ ہے۔146 - عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِي، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ إِجْلَالِ اللهِ إِكْرَامَ ذِى الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ، وَحَامِلِ الْقُرْآنِ غَيْرِ الْغَالِي فِيهِ وَالْجَافِي عَنْهُ، وَإِكْرَامَ ذِي السُّلْطَانِ الْمُقْسِطِ (ابو داؤد كتاب الادب باب في تنزيل الناس منازلهم (4843) حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی بڑائی میں سے ہے عمر رسیدہ مسلمان، حافظ قرآن جو غالی نہ ہو اور نہ قرآن کو بھولنے والا ہو کی عزت کرنا اور انصاف پسند بادشاہ کی عزت کرنا۔147ـ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبِ قَالَ إِنَّ الْفَقِيهَ حَقَّ الْفَقِيهِ، مَنْ لَمْ يُقَيْطِ النَّاسَ مِنْ رَحْمَةِ اللهِ، وَلَمْ يُرَخّصُ لَهُمْ فِي مَعَاصِي اللَّهِ، وَلَمْ يُؤَمِنْهُمْ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ، وَلَمْ يَدَعِ الْقُرْآنَ رَغْبَةً عَنْهُ إِلَى غَيْرِهِ، إِنَّهُ لَا خَيْرَ فِي عِبَادَةٍ لَا عِلْمَ فِيهَا، وَلَا عِلْمٍ لَا فَهُمَ فِيهِ، وَلَا قِرَاءَةٍ لَا تدبر فِيهَا (سنن دارمی - مقدمه - باب من قال العلم لخشية وتقوى الله (302) حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ صحیح اور حقیقی فقیہہ وہ ہے جو لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونے دیتا اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا جواز بھی مہیا نہیں کرتا اور نہ ان کو اللہ تعالیٰ کے عذاب اور اس کی پکڑ سے بے خوف بناتا ہے۔قرآن کریم سے ان کی توجہ ہٹا کر کسی اور کی طرف انہیں راغب کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔