حدیقۃ الصالحین — Page 139
139 حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا اے ابوہریرہ! پر ہیز گار بنو تم سب لوگوں سے زیادہ عبادت گزار ہو جاؤ گے۔اور قانع بنو تم سب لوگوں سے زیادہ شکر گزار ہو جاؤ گے اور لوگوں کیلئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو تم مومن ہو جاؤ گے اور جو تمہارا پڑوسی ہے اس سے اچھی ہمسائیگی کرو تم مسلم ہو جاؤ گے اور کم ہنسو کیونکہ ہنسنے کی کثرت دل کو مردہ کر دیتی ہے۔خوف اور رجاء اور اللہ تعالیٰ کی خشیت 112- عن أبي هُرَيْرَةً، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَوْ يَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ مَا عِنْدَ اللهِ مِنَ الْعُقُوبَةِ، مَا طَمِعَ بِجَنَّتِهِ أَحَدٌ، وَلَوْ يَعْلَمُ الْكَافِرُ مَا عِنْدَ اللهِ مِنَ الرَّحْمَةِ، مَا قَنَطُ مِنْ جَنَّتِهِ أَحَدٌ (مسلم کتاب التوبة باب فى سعة رحمة الله تعالى۔۔۔4934) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا اگر مومن جان لے کہ اللہ کے پاس عقوبت میں سے کیا ہے تو کوئی اس کی جنت کی امید نہ کرے۔اور اگر کا فرجان لے جو اللہ کے پاس رحمت ہے تو وہ اس کی جنت سے مایوس نہ ہو۔113- عَنْ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ قُلْتُ لِأُمِ سَلَمَةَ يَا أُمَّ المُؤْمِنِينَ مَا كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ عِنْدَكِ ؟ قَالَتْ كَانَ أَكْثَرُ دُعَائِهِ يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَكْثَرَ دُعَانَكَ يَا مُقَلِّبَ