حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 126 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 126

126 درود شریف کی اہمیت 98ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَىٰ إِلَّا رد الله عَلَى رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ (سنن ابو داؤد کتاب المناسک باب زيارة القبور (2041 حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جو کوئی مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔99 - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةٌ، فَقَالَ أَلَا أُهْدِى لَكَ هَدِيَّةٌ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا قَدْ عَرَفْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ ؟ قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ (مسلم کتاب الصلاة باب الصلاة على النبي ام بعد التشهد 606) الله ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت کعب بن عجرہ ملے اور کہا کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی علیکم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا کہ یہ تو ہم جانتے ہیں کہ ہم آپ پر کس طرح سلام بھیجیں لیکن ہم آپ پر درود کس طرح بھیجیں؟ آپ نے فرمایا یہ کہا کرو کہ اے اللہ محمدعلی لی نام پر اور محمد علی ای کمی کی آل پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی۔یقینا تو بہت قابلِ تعریف اور بہت شان والا ہے۔اے اللہ محمد صلی علیم پر اور محمد صلی الم کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی یقینا تو بہت قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے۔