حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 121 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 121

121 عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِ مِنْكَ الْجَدُّ (مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلاة باب الاستحباب الذكر بعد الصلاة وبيان صفتها 926) حضرت مغیرہ بن شعبہ کے کاتب، وراد، کہتے ہیں امیر معاویہؓ نے حضرت مغیرہ کو خط لکھا کہ مجھے کوئی ایسی بات لکھیں جو آپ نے رسول اللہ صلی علیم سے سنی ہو۔وہ کہتے ہیں اس پر انہوں نے انہیں لکھا کہ میں نے رسول اللہ صلی ایم کو نماز پورا کرنے کے بعد یہ دعا کرتے ہوئے سنا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں بادشاہت اسی کی ہے تمام تعریف بھی اسی کے لئے ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے۔اے اللہ ! جو تو عطاء فرمائے وہ کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے ، وہ کوئی عطاء نہیں کر سکتا اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے مقابلہ میں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔91 - عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْن عَفَانَ رضى اللهُ عنهُ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ فِي صَبَاحٍ كُلِّ يَوْمٍ وَمَسَاءِ كُلِّ لَيْلَةٍ بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ (ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء في الادعاء اذا اصبح و اذا امسی 3388) حضرت عثمان بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص روزانہ صبح و شام تین بار یہ دعامانگتا ہے کہ میں اس اللہ تعالیٰ کے نام کی مدد چاہتا ہوں جس کے نام کے ہوتے ہوئے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، وہ دعاؤں کو سننے والا اور سب کچھ جانے والا ہے۔تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔