حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 118 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 118

118 نہ کہا۔پھر آپ نے فرمایا کہو۔میں نے پھر کچھ نہ کہا۔پھر آپ نے فرمایا کہو۔میں نے عرض کیا میں کیا کہوں؟ یارسول اللہ ! آپ نے فرمایا تم سورۃ اخلاص اور بعد کی دو سورتیں صبح و شام تین بار پڑھا کرو۔یہ تجھے ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا۔84ـ عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ كُنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَجْهَرُونَ بِالتَّكْبِيرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، إِنَّكُمْ لَيْسَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبا ، إِنَّكُمْ تَدْعُونَ سَمِيعًا قَرِيبًا، وَهُوَ مَعَكُمْ قَالَ وَأَنَا خَلْفَهُ، وَأَنَا أَقُولُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزِ مِن كُنُوزِ الْجَنَّةِ، فَقُلْتُ بَلَى يَا رَسُولَ الله قَالَ قُلْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ (مسلم کتاب الذكر والدعاء باب استحباب خفض الصوت بالذكر 4859) حضرت ابو موسی بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی صلی علیکم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ لوگ بلند آواز سے تکبیر کہنے لگے۔اس پر نبی صلی ٹیم نے فرمایا اے لوگو! آہستہ آرام سے ! تم کسی بہرے یا غائب کو نہیں بلا ر ہے۔یقینا خوب سننے والے کو جو بہت قریب ہے کو بلا رہے ہو اور وہ تمہارے ساتھ ہے۔وہ (حضرت ابو موسیٰ) کہتے ہیں میں آپ کے پیچھے تھا میں کہہ رہا تھا اللہ کے سوا نہ کسی کو طاقت ہے اور نہ قوت ہے۔اس پر آپ نے فرمایا اے عبد اللہ بن قیس ! کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارہ میں نہ بتاؤں۔میں نے عرض کیا کیوں نہیں یارسول اللہ ! آپ نے فرمایا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ پڑھا کرو۔85ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَنْزِلُ رَبُّنَا كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الآخِرُ، فَيَقُولُ مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ وَمَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ ؟ وَمَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ (ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء فى عقد التسبيح باليد (3498