حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 114 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 114

114 اللہ تعالیٰ کے متعلق اس کا کیا مقام ومرتبہ ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی ایسی ہی قدر کرتا ہے جیسی اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی ہے۔78 - عَن أبي هريرة، عن النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِنَّ لِلهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مَلَائِكَةٌ سَيَّارَةً، فَضْلًا يَتَتَبَّعُونَ مَجَالِسَ الذِكرِ، فَإِذَا وَجَدُوا مَجْلِسًا فِيهِ ذِكْرِ قَعَدُوا مَعَهُمْ، وَحَفَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا بِأَجْنِحَتِهِمْ، حَتَّى يَمَلُوا مَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَإِذَا تَفَرَّقُوا عَرَجُوا وَصَعِدُوا إِلَى السَّمَاءِ، قَالَ فَيَسْأَلُهُمُ اللهُ عَزَّوَجَلَّ، وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ مِنْ أَيْنَ جِئْتُمْ؟ فَيَقُولُونَ جِئْنَا مِنْ عِنْدِ عِبَادٍ لَكَ فِي الْأَرْضِ يُسَبِّحُونَكَ وَيُكَذِرُونَكَ وَيُبَلِّلُونَكَ وَيَحْمَدُونَكَ وَيَسْأَلُونَكَ، قَالَ وَمَاذَا يَسْأَلُونِي؟ قَالُوا يَسْأَلُونَكَ جَنَّتَكَ، قَالَ وَهَلْ رَأَوْا جَنَّتِي ؟ قَالُوا لَا، أَى رَبِ قَالَ فَكَيْفَ لَوْ رَأَوْا جَنَّتِي ؟ قَالُوا وَيَسْتَجِيرُونَكَ، قَالَ وَهِمَّ يَسْتَجِيرُونَنِي؟ قَالُوا مِنْ نَارِكَ يَا رَبِّ، قَالَ وَهَلْ رَأَوْا نَارِى؟ قَالُوا لَا، قَالَ فَكَيْفَ لَوْ رَأَوْا نَارِى؟ قَالُوا وَيَسْتَغْفِرُونَكَ، قَالَ فَيَقُولُ قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ فَأَعْطَيْتُهُمْ مَا سَأَلُوا، وَأَجَرْتُهُمْ يما اسْتَجَارُوا، قَالَ فَيَقُولُونَ رَبّ فِيهِمْ فُلَانٌ عَبْدٌ خَظَاءُ، إِنَّمَا مَرَّ فَجَلَسَ مَعَهُمْ، قَالَ فَيَقُولُ وَلَهُ غَفَرْتُ هُمُ الْقَوْمُ لَا يَشْقَى بِهِمْ جَلِيسُهُمْ (مسلم کتاب الذكر والدعا باب فضل مجالس الذكر 4840 ) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے کچھ فضیلت رکھنے والے فرشتے چکر لگاتے رہنے والے ہیں جو ذکر کی مجالس تلاش کرتے رہتے ہیں۔جب وہ کوئی ایسی مجلس پاتے ہیں جس میں ( اللہ تعالیٰ کا ذکر ہو رہا ہو تو ان کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور اپنے پروں سے انہیں گھیر لیتے ہیں یہانتک کہ جو کچھ ان کے اور ورلے آسمان کے درمیان ہے اس کو بھر دیتے ہیں۔پھر جب لوگ منتشر ہو جاتے ہیں تو وہ (فرشتے) بھی اوپر چڑھتے اور آسمان تک جا پہنچتے ہیں۔حضور علی ایم نے فرمایا پھر اللہ عزوجل ان سے سوال کرتا ہے۔